29/Mar/2019
News Viewed 1710 times
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گرمیوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے اوقات جاری کرتے ہوئے 3 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا۔
لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث بجلی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔لاہور شہر میں بجلی کے 500میگاواٹ کاشارٹ فال ہوچکا ہے ۔کمپنی کی ڈیمانڈ کے مطابق بجلی کی فراہمی 2400میگا واٹ ہے جبکہ موسم کی تبدیلی کے باعث بجلی کی فراہمی 1900میگا واٹ پر پہنچ چکی ہے اور ابھی مزید شارٹ فال ہونے کے خدشات ہیں۔
مزید پڑھیں:پانچویں کلاس کا رزلٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
مزید پڑھیں:آٹھویں کلاس کا رزلٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
ڈائرکٹر آپریشن لطیف مغل نے پاور کنٹرول کا دورہ کیا اور شہریوں کو 24گھنٹے بجلی کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے پاور کنٹرول سینٹر کے عملہ کو 24گھنٹے ڈیوٹی دینے کا فیصلہ کیا۔رمضان المبارک اور موسم گرم میں ہونے والی لوڈشیڈنگ پر زیا دہ غور دیا جائے گا اور شہرمیں لوڈشیدنگ پر قابو پایا جائے گا ۔